Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Fath — Ayah 3

48:3
وَيَنصُرَكَ ٱللَّهُ نَصۡرًا عَزِيزًا ٣
اور مدد کرے تیری اللہ زبردست مدد1
Footnotes
  • [1] فتح و نصرت کا وعدہ:یعنی اللہ کی ایسی مدد آئے گی جسے کوئی نہ روک سکے گا نہ دبا سکے گا۔ اور اسی کی مدد سے فتح و ظفر تیرے قدموں کے ساتھ ساتھ ہو گی۔ سورۂ "نصر" میں فرمایا کہ جب خدا کی طرف سے مدد اور فتح آ جائے اور لوگ دین الٰہی میں فوج در فوج داخل ہونے لگیں تو اللہ کی تسبیح و تحمید اور اس سے استغفار کیجئے۔ ظاہر ہے کہ اس فتح مبین پر بھی آپ نے استغفار کیا ہو گا تو اسکے جواب میں لِّیَغۡفِرَ لَکَ اللّٰہُ الخ کا مضمون اور بھی زیادہ صاف ہو جاتا ہے ۔ نَبَّہ علیہ ابن جریرؒ۔