Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah An-Najm — Ayah 10

53:10
فَأَوۡحَىٰٓ إِلَىٰ عَبۡدِهِۦ مَآ أَوۡحَىٰ ١٠
پھر حکم بھیجا اللہ نے اپنے بندہ پر جو بھیجا1
Footnotes
  • [1] قوسین کا فاصلہ:یعنی جبریلؑ اپنے اصلی مستقر سے تعلق رکھنے کے باوجود نیچے اترے۔ اور آنحضرت ﷺ سے اس قدر نزدیک ہوگئے کہ دونوں کے درمیان دو ہاتھ یا دوکمانوں سے زیادہ فاصلہ نہ تھا۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص بندہ (محمد رسول ﷺ) پر وحی بھیجی۔ غالباً اس سے مراد سورۃ "مدثر" کی یہ آیات ہیں۔ یٰۤاَیُّہَا الۡمُدَّثِّرُ ۔ قُمۡ فَاَنۡذِرۡ (المدثر۔۱،۲) الخ۔ یا اور کچھ احکام ہونگے۔ (تنبیہ) فَکَانَ قَابَ قَوۡسَیۡنِ اَوۡ اَدۡنٰی میں محققین کے نزدیک اَوْ شک کے لئے نہیں۔ بلکہ اس قسم کی ترکیب پوری تاکید اور مبالغہ کے ساتھ زیادہ کی نفی کے لئے ہوتی ہے۔ یعنی تعیین کرکے یہ بتلانا مقصود نہیں کہ "قوسین" کا فاصلہ تھا یا اس سے بھی کم، ہاں اتنا ظاہر کردینا ہے کہ کسی حال اور کسی طرح اس سے زائد نہ تھا۔ وفیہ اقوال اخرذکرہا المفسرون۔