Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah An-Najm — Ayah 12

53:12
أَفَتُمَٰرُونَهُۥ عَلَىٰ مَا يَرَىٰ ١٢
اب کیا تم اُس سے جھگڑتے ہو اُس پر جو اُس نے دیکھا1
Footnotes
  • [1] آنکھوں سے حضرت جبریل علیہ السلام کی رویت:یعنی وحی بھیجنے والا اللہ، لانے والا فرشتہ جس کی صورت و سیرت نہایت پاکیزہ اور فہم و حفظ وغیرہ کی تمام قوتیں کامل، پھر اتنا قریب ہو کر وحی پہنچائے پیغمبر اس کو اپنی آنکھ سے دیکھے، اس کا صاف اور روشن دل اس کی تصدیق کرے، تو کیا ایسی دیکھی بھالی چیز میں تم کو حق ہے کہ اس سے فضول بحث وتکرار کرو اور جھگڑے نکالو۔ اِذَالَمْ تَرَالْھِلَالَ فَسَلِّمْ لِنَاسٍ رَاَوْہُ بِالْاَبْصَارِ ۔