Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Qamar — Ayah 17

54:17
وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ ١٧
اور ہم نے آسان کر دیا قرآن سمجھنے کو پھر ہےکوئی سوچنے والا1
Footnotes
  • [1] قرآن سے رہنمائی حاصل کرنا آسان ہے:یعنی قرآن سے نصیحت حاصل کرنا بالکل آسان ہے کیونکہ جو مضامین ترغیب و ترہیب اور انذار و تبشیر سے متعلق ہیں وہ بالکل صاف سہل اور مؤثر ہیں۔ پر کوئی سوچنے سمجھنے کا ارادہ کرے تو سمجھے۔ (تنبیہ) قرآن کے اسرار و عجائبات: آیت کا یہ مطلب نہیں کہ قرآن محض ایک سطحی کتاب ہے جس کے اندر کوئی دقائق و غوامض نہیں۔ اس علیم و خبیر کے کلام کی نسبت ایساگمان کیونکر کیا جاسکتا ہے۔ کیا یہ فرض کرلیا جائے کہ جب اللہ بندوں سے کلام کرتا ہے تو معاذاللہ اپنے غیر متناہی علوم سے کورا ہوجاتا ہے؟ یقینًا اس کے کلام میں وہ گہری حقائق اور باریکیاں ہونگی جن کا کسی دوسرے کلام میں تلاش کرنا بیکار ہے۔ اسی لئے حدیث میں آیا ہے لَا تنقضِیْ عَجَائِبہٗ (قرآن کے عجائب و اسرار کبھی ختم ہونیوالے نہیں) علمائے امت اور حکمائے ملت نے اس کتاب کے دقائق و اسرار کا پتہ لگانے اور ہزار ہا احکام مستنبط کرنے میں عمریں صرف کردیں، تب بھی اس کی آخری تہ تک نہیں پہنچ سکے۔