بیٹھے سچی بیٹھک میں نزدیک بادشاہ کے جس کا سب پر قبضہ ہے1
Footnotes
[1]متقین کیلئے قرب الٰہی:مجرمین کے بعد یہ متقین کا انجام بیان فرمادیا کہ وہ اپنی سچائی کی بدولت اللہ و رسول کے سچے وعدوں کے موافق ایک پسندیدہ مقام میں ہونگے جہاں اس شہنشاہ مطلق کا قرب حاصل ہوگا۔ اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ مَلِیْکٌ مُقْتَدِرٌ ۔ مَاتَشَاءُ مِنْ اَمْرٍ یَکُوْنُ فَاسْعِدْ نِیْ فِیْ الدَّارَیْنِ وَکُنْ لِیْ وَلَا تَکُنْ عَلَیَّ وَاٰتِنِیْ فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَ فِیْ الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنِیْ عَذَابَ النَّارِ ۔
تم سورۃ القمر ولِلہ الحمد والمنہ۔