Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Qamar — Ayah 8

54:8
مُّهۡطِعِينَ إِلَى ٱلدَّاعِۖ يَقُولُ ٱلۡكَٰفِرُونَ هَٰذَا يَوۡمٌ عَسِرٞ ٨
دوڑتے جائیں اُس پکارنے والے کے پا س1 کہتے جائیں مُنکر یہ دن مشکل آیا2
Footnotes
  • [1] قبروں سے انسانوں کا نکلنا:یعنی تمام اگلے پچھلے قبروں سے نکل کر ٹڈی دَل کی طرح پھیل پڑینگے۔ اور خداوند قدوس کی عدالت میں حاضری دینے کے لئے تیزی کے ساتھ دوڑتے ہونگے۔
  • [2] سختی کا دن:یعنی اس دن کے ہولناک احوال و شدائد اور اپنے جرائم کا تصور کرکے کہیں گے کہ یہ دن بڑا سخت آیا ہے۔ دیکھیئے آج کیا گذریگی۔ آگے بتلاتے ہیں کہ قیامت اور آخرت کا عذاب تو اپنے وقت پر آئیگا۔ بہت سے مکذبین کے لئے اس سے پہلے دنیا ہی میں ایک سخت دن آچکا ہے۔