Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Ar-Rahman — Ayah 13

55:13
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ١٣
پھر کیا کیا نعمتیں رب اپنے کی جھٹلاؤ گے تم دونوں1
Footnotes
  • [1] جنّ و انس اللہ کی نعمتوں کو نہیں جھٹلا سکتے:یعنی اے جنّ و انس! اوپر کی آیات میں تمہارے رب کی جو عظیم الشان نعمتیں اور قدرت کی نشانیاں بیان کی گئیں تم ان میں سے کس کس کے جھٹلانے کی جرأت کرو گے؟ کیا یہ نعمتیں اور نشانیاں ایسی ہیں جن میں سے کسی کا انکار کیا جاسکے؟ علماء نے ایک حدیث صحیح کی بناء پر لکھا ہے کہ جب کوئی شخص یہ آیت فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ سنے تو جواب دے لَابِشَیْءٍ مِنْ نِعَمِکَ رَبَّنَا تُکَذِّبُ فَلَکَ الْحَمْدُ (اے ہمارے رب ! ہم تیری کسی نعمت کو نہیں جھٹلاتے۔ سب حمدوثناء تیرے ہی لئے ہے)۔ (تنبیہ) گو جن کا ذکر تصریحاً پہلے نہیں ہوا۔ لیکن اَنَامْ میں وہ شامل ہیں۔ اور وَمَاخَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنَ میں دونوں کا عبادت کے لئے پیدا ہونا مذکور ہے۔ اور اس آیت کے بعد متصل ہی آدمی اور جن کی کیفیت تخلیق بتلائی گئ ہے، اور چند آیات کے بعد سَنَفۡرُغُ لَکُمۡ اَیُّہَ الثَّقَلٰنِ اوریٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ وَ الۡاِنۡسِ میں صریحًا جن و انس کو مخاطب کیا گیا ہے، یہ قرائن دلالت کرتے ہیں کہ یہاں مخاطب وہ ہی دونوں ہیں۔