Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Ar-Rahman — Ayah 5

55:5
ٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٖ ٥
سورج اور چاند کیلئے ایک حساب ہے1
Footnotes
  • [1] شمس و قمر کا حساب:یعنی دونوں کا طلوع و غروب، گھٹنا بڑھنا، یا ایک حالت پر قائم رہنا، پھر ان کے ذریعہ سے فصول و مواسم کا بدلنا اور سفلیات پر مختلف طرح سے اثر ڈالنا، یہ سب کچھ ایک خاص حساب اور ضابطہ اور مضبوط نظام کے ماتحت ہے۔ مجال نہیں کہ اس کے دائرہ سے باہر قدم رکھ سکیں۔ اور اپنے مالک و خالق کے دیئے ہوئے احکام سے روگردانی کرسکیں۔ اس نے اپنے بندوں کی جو خدمات ان دونوں کے سپرد کردی ہیں۔ ان میں کوتاہی نہیں کرسکتے۔ ہمہ وقت ہماری خدمت میں مشغول ہیں۔