[1]
یعنی نیک بندگی کا بدلہ نیک ثواب کے سواکیا ہوسکتا ہے۔ ان جنتیوں نے دنیا میں اللہ کی انتہائی عبادت کی تھی۔ گویا وہ اس کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے تھے۔ اللہ نے ان کو انتہائی بدلہ دیا۔ فَلَا تَعۡلَمُ نَفۡسٌ مَّاۤ اُخۡفِیَ لَہُمۡ مِّنۡ قُرَّۃِ اَعۡیُنٍ (سجدہ۔۱۷)۔ شاید اس میں دولت دیدار کی طرف بھی اشارہ ہو۔ واللہ اعلم۔