اُسی کے لئے ہے راج آسمانوں کا اور زمین کا جِلاتا ہے اور مارتا ہے اور وہ سب کچھ کر سکتا ہے1
Footnotes
[1]موت و حیات اللہ کے ہاتھ میں ہے:یعنی آسمان و زمین میں سب جگہ اسی کا حکم اور اختیار چلتا ہے ایجاد و اعدام کی باگ اسی کے ہاتھ میں ہے۔ کوئی طاقت اس کے تصرف تکوینی کو روک نہیں سکتی۔