Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah At-Taghabun — Ayah 16

64:16
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ مَا ٱسۡتَطَعۡتُمۡ وَٱسۡمَعُواْ وَأَطِيعُواْ وَأَنفِقُواْ خَيۡرٗا لِّأَنفُسِكُمۡۗ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفۡسِهِۦ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡمُفۡلِحُونَ ١٦
سو ڈرو اللہ سے جہاں تک ہو سکے اور سنو اور مانو1 اور خرچ کرو اپنے بھلے کو2 اور جسکو بچا دیا اپنے جی کے لالچ سے سو وہ لوگ وہی مراد کو پہنچے3
Footnotes
  • [1] امتحان میں کامیابی پر اجرِ عظیم:یعنی اللہ سے ڈر کر جہاں تک ہوسکے اس جانچ میں ثابت قدم رہو اور اس کی بات سنو اور مانو۔
  • [2] یعنی اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے تمہارا ہی بھلا ہوگا۔
  • [3] یعنی مراد کو وہ ہی شخص پہنچتا ہے جس کو اللہ تعالیٰ اس کے دل کے لالچ سے بچادے اور حرص و بخل سے محفوظ رکھے۔