Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Mulk — Ayah 5

67:5
وَلَقَدۡ زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنۡيَا بِمَصَٰبِيحَ وَجَعَلۡنَٰهَا رُجُومٗا لِّلشَّيَٰطِينِۖ وَأَعۡتَدۡنَا لَهُمۡ عَذَابَ ٱلسَّعِيرِ ٥
اور ہم نے رونق دی سب سے ورلے آسمان کو چراغوں سے1 اور اُن سے کر رکھی ہے ہم نے پھینک مار شیطانوں کے واسطے2 اور رکھا ہے اُنکے واسطے عذاب دہکتی آگ کا3
Footnotes
  • [1] یعنی آسمان کی طرف دیکھو! رات کے وقت ستاروں کی جگمگاہٹ سے کیسی رونق و شان معلوم ہوتی ہے۔ یہ قدرتی چراغ ہیں جن سے دنیاکے بہت سے منافع وابستہ ہیں۔
  • [2] یہ مضمون سورۃ "حجر" وغیرہ میں کئ جگہ بہت تفصیل سے گذر چکا ہے۔
  • [3] یعنی دنیا میں شہاب پھینکے جاتے ہیں اور آخرت میں اُن کے لئےدوزخ کی آگ تیار ہے۔