Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Ma'arij — Ayah 18

70:18
وَجَمَعَ فَأَوۡعَىٰٓ ١٨
اور پھر کر چلا گیا اور جوڑا اور سینت کر رکھا1
Footnotes
  • [1] یعنی دوزخ کی طرف سے ایک کشش اور پکار ہو گی۔ بس جتنے لوگ دنیا میں حق کی طرف سے پیٹھ پھیر کر چلدیے تھے اور عمل صالح کی طرف سےاعراض کرتے اور مال سمیٹنے اور سینت کر رکھنے میں مشغول رہےتھے۔ وہ سب دوزخ کی طرف کھنچے چلے آئینگے۔ بعض آثار میں ہے کہ دوزخ اوّل زبان قال سے پکاریگی اِلَیَّ یا کافر، اِلَیَّ یا منافق، اِلَیَّ یا جامعُ المال (یعنی او کافر! او منافق! او مال سمیٹ کر رکھنے والے! اِدھر آ) لوگ اِدھر اُدھر بھاگیں گے۔ اسکے بعد ایک بہت لمبی گردن نکلے گی جو کفار کو چُن چُن کر اس طرح اٹھا لیگی جیسے جانور زمین سے دانہ اٹھا لیتا ہے۔ (العیاذ باللہ)۔