Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Jinn — Ayah 2

72:2
يَهۡدِيٓ إِلَى ٱلرُّشۡدِ فَـَٔامَنَّا بِهِۦۖ وَلَن نُّشۡرِكَ بِرَبِّنَآ أَحَدٗا ٢
کہ سمجھاتا ہے نیک راہ سو ہم بھی اُس پر یقین لا۴ئے اور ہر گز نہ شریک بتلائیں گے ہم اپنے رب کا کسی کو1
Footnotes
  • [1] جنوں کا قرآن سن کر ایمان لانا:سورۃ "احقاف" میں گذر چکا کہ نبی کریم ﷺ صبح کی نماز میں قرآن پڑھ رہے تھے کئ جنّ ادھر کو گذرے اور قرآن کی آواز پر فریفتہ ہوکر سچےدل سے ایمان لے آئے۔ پھر اپنی قوم سے جا کر سب ماجرا بیان کیا۔ کہ ہم نے ایک کلام سنا ہے جو (اپنی فصاحت و بلاغت، حسن اسلوب، قوت تاثیر، شیریں بیانی، طرز موعظت اور علوم و مضامین کے اعتبار سے) عجیب و غریب ہے، معرفت ربّانی اور رُشد و فلاح کی طرف رہبری کرتا ہے۔ اور طالبِ خیرکا ہاتھ پکڑ کر نیکی اور تقویٰ کی منزل پر پہنچا دیتا ہے اس لئے ہم سنتے ہی بلاتوقف اس پر یقین لائے اور ہم کو کچھ شک و شبہ باقی نہیں رہا کہ ایسا کلام اللہ کے سوا کسی کا نہیں ہوسکتا۔ اب ہم اس کی تعلیم و ہدایت کے موافق عہد کرتے ہیں کہ آئندہ کسی چیز کو اللہ کا شریک نہیں ٹھہرائیں گے۔ انکے اس تمام بیان کی آخر تک اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول پر وحی فرمائی۔ اس کے بعد بہت مرتبہ جن حضور ﷺ سے آکر ملے ایمان لائے اور قرآن سیکھا۔