Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Muddaththir — Ayah 5

74:5
وَٱلرُّجۡزَ فَٱهۡجُرۡ ٥
اور گندگی سے دور رہ1
Footnotes
  • [1] کپڑوں کی ظاہری اور باطنی طہارت:اس سورت کے نازل ہونے پر حکم ہوا کہ مخلوق کو خدا کی طرف بلائیں۔ پھر نماز وغیرہ کا حکم ہوا۔ نماز کے لئے شرط ہے کہ کپڑے پاک ہوں اور گندگی سے احتراز کیا جائے۔ ان چیزوں کو یہاں بیان فرما دیا۔ یہ ظاہر ہے کہ جب کپڑوں کا حسّی و معنوی نجاستوں سے پاک رکھنا ضروری ہے تو بدن کی پاکی بطریق اولٰی ضروری ہو گی۔ اس لئے اس کے بیان کی ضرورت نہیں سمجھی گئ۔ بعض علماء نے کپڑوں کے پاک رکھنے سے نفس کا برے اخلاق سے پاک رکھنا مراد لیا ہے۔ اور گندگی سے دور رہنے کے معنی یہ لئے کہ بتوں کی گندگی سے دور رہیئے۔ جیسے اب تک دور ہیں۔ بہرحال آیۃ ہذا میں طہارت ظاہری و باطنی کی تاکید مقصود ہے۔ کیونکہ بدون اس کے رب کی بڑائی کماحقہ دلنشین نہیں ہو سکتی۔