Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Muddaththir — Ayah 7

74:7
وَلِرَبِّكَ فَٱصۡبِرۡ ٧
اور اپنے رب سے امید رکھ1
Footnotes
  • [1] احسان کا بدلہ مت چاہو:یہ ہمت اور اولوالعزمی سکھلائی کہ جو کسی کو دے (روپیہ پیسہ یا علم و ہدایت وغیرہ) اس سے بدلہ نہ چاہے۔ محض اپنے رب کے دیئے پر شاکر و صابر رہ اور جو شدائد دعوت و تبلیغ کے راستہ میں پیش آئیں ان کو اللہ کے واسطے صبر وتحمل سے برداشت کر اور اسی کے حکم کی راہ دیکھ کہ یہ عظیم الشان کام بدون اعلٰی درجہ کی حوصلہ مندی اور صبرواستقلال کے انجام نہیں پائیگا۔ ان آیتوں کی تفسیر اور بھی کئ طرح کی گئ ہے لیکن احقر کے خیال میں یہی بے تکلّف ہے۔