Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Qiyamah — Ayah 15

75:15
وَلَوۡ أَلۡقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ ١٥
اور پڑالا ڈالے اپنے بہانے1
Footnotes
  • [1] انسان خود اپنے آپ پر مطلع ہوگا:حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں " یعنی اپنے احوال میں غور کرے تو رب کی وحدانیت جانے (اور یہ کہ سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے) اور جو کہے میری سمجھ میں نہیں آتا، یہ سب بہانے ہیں" لیکن اکثر مفسّرین نے اس کا تعلق یُنَبَّؤُا الۡاِنۡسَانُ یَوۡمَئِذٍۭ الخ سے رکھا ہے یعنی جتلانے پر بھی موقوف نہیں۔ انسان اپنی حالت پر خود مطلع ہوگا گو باقتضائے طبیعت وہاں بھی بہانے بنائے اور حیلے حوالے پیش لائے جیسے کفار کہیں گے وَ اللّٰہِ رَبِّنَا مَا کُنَّا مُشۡرِکِیۡنَ (انعام۔۲۳) بلکہ یہاں دنیا میں بھی وہ انسان جس کا ضمیر بالکل مسخ نہ ہوگیا ہو اپنی حالت کو خوب سمجھتا ہے۔ گو دوسروں کے سامنے حیلے بہانے بنا کر اسکے خلاف ثابت کرنے کی کتنی ہی کوشش کرے۔