Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Mursalat — Ayah 33

77:33
كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٞ صُفۡرٞ ٣٣
گویا وہ اونٹ ہیں زرد1
Footnotes
  • [1] زرد اُونٹ کے برابر چنگاریاں:یعنی اگر قصر کے ساتھ تشبیہ بلندی میں تھی تو اونٹ کے ساتھ کلانی میں ہوگی۔ اور اگر وہ تشبیہ کلانی میں ہو تو کَاَنَّہٗ جِمٰلَتٌ صُفۡرٌ کا مطلب یہ ہوگا کہ ابتداءً چنگاریاں محل کے برابر ہوں گی، پھر ٹوٹ کر اور چھوٹی ہو کر اونٹ کے برابر ہو جائیں گی۔ یا اونٹ کے ساتھ رنگت میں تشبیہ ہو، لیکن اس صورت میں جِمٰلَتٌ صُفْرٌ کا ترجمہ جنہوں نے "کالے اونٹوں" سے کیا ہے وہ زیادہ چسپاں ہوگا۔ کیونکہ روایات سے جہنم کی آگ کا سیاہ و تاریک ہونا ثابت ہوچکا ہے۔ اور عرب کالے اونٹ کو صفر اس لئے کہتے ہیں کہ عمومًا وہ زردی مائل ہوتا ہے۔ واللہ اعلم۔