Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Mursalat — Ayah 5

77:5
فَٱلۡمُلۡقِيَٰتِ ذِكۡرًا ٥
پھر فرشتوں کی جو اتار کر لائیں وحی1
Footnotes
  • [1] ان الفاظ کی دوسری تفسیر:حضرت شاہ عبدالعزیزؒ نے فَالْمُلْقِیٰتِ ذِکْرًا سے بھی ہوائیں مراد لی ہیں کیونکہ وحی کی آواز کا لوگوں کے کانوں تک پہنچانا بھی ہوا کے ذریعہ سے ہے۔ (تنبیہ) الْمُرْسَلٰتِ الْعٰصِفٰتِ النّٰشِرٰتِ الْفٰرِقٰتِ الْمُلْقِیٰتِ پانچوں کا مصداق کسی نے ہواؤں کو ٹھہرایا ہے، کسی نے فرشتوں کو، کسی نے پیغمبروں کو، اور بعض مفسرّین نے پہلی چار سے ہوائیں مراد لی ہیں اور پانچویں سے فرشتے، جیسا کہ ترجمہ سے ظاہر ہے۔ اور بھی اقوال ہیں جن سب کی تفصیل روح المعانی میں ملے گی۔