[1]دوزخ میں پینے کے لئے پیپ:یعنی نہ ٹھنڈک کی راحت پائیں گے نہ کوئی خوشگوار چیز پینے کو ملیگی۔ ہاں گرم پانی ملیگا جس کی سوزش سے منہ جھلس جائیں گے اور آنتیں کٹ کر پیٹ سے باہر آ پڑینگی اور دوسری چیز پیپ ملیگی جو دوزخیوں کے زخموں سے نکل کر بہے گی۔ اعاذنااللہ منہا ومن سائر انواع العذاب فی الدنیا والآخرۃ۔