[1]قیامت کو عنقریب جان لینگے:یعنی پیغمبروں نے ابتداء دنیا سے آج تک بہت کچھ سمجھایا، مگر لوگ اپنے اختلافات اور پوچھ پاچھ سے ہرگز ہرگز باز آنیوالے نہیں۔اب قریب ہے کہ وہ ہولناک منظر ان کے سامنے آجائے اُس وقت جان لیں گے کہ قیامت کیا چیز ہے اور اُن کے سوالات و اختلافات کی حیثیت کیا تھی۔