Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah An-Nazi'at — Ayah 14

79:14
فَإِذَا هُم بِٱلسَّاهِرَةِ ١٤
پھر تبھی وہ آ رہیں میدان میں1
Footnotes
  • [1] معمولی جھڑکی سے سب جمع ہو جائیں گے:یعنی یہ لوگ اسے بہت مشکل کام سمجھ رہے ہیں۔ حالانکہ اللہ کے ہاں یہ سب کام دم بھر میں ہو جائینگے جہاں ایک ڈانٹ پلائی یعنی صور پھونکا اسی وقت بلا توقف سب اگلے پچھلے میدان حشر میں کھڑے دکھائی دینگے۔ آگے اُس کی ایک مختصر سی جھڑکی اور معمولی سی ڈانٹ کا ذکر کیا جاتا ہے جو دنیا میں ایک بڑے متکبر کو دی گئ تھی۔ یا یوں کہیے کہ ان منکرین کو سنایا جا رہا ہے کہ تم سے پہلے بڑے زبردست منکروں کا کیا حشر ہوا۔