[1]حضرت ابن اُم مکتومؓ کا ذکر خیر:یعنی وہ اندھا طالب صادق تھا۔ تمہیں کیا معلوم کہ تمہارے فیض توجہ سےاس کا حال سنور جاتا اور اس کا نفس مزکیّٰ ہو جاتا۔ یا تمہاری کوئی بات کان میں پڑتی ، اس کو اخلاص سے سوچتا سمجھتا اور آخر وہ بات کسی وقت اسکے کام آجاتی۔