Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Infitar — Ayah 19

82:19
يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٞ لِّنَفۡسٖ شَيۡـٔٗاۖ وَٱلۡأَمۡرُ يَوۡمَئِذٖ لِّلَّهِ ١٩
جس دن کہ بھلا نہ کر سکے کوئی جی کسی جی کا کچھ بھی1 اور حکم اُس دن اللہ ہی کا ہے2
Footnotes
  • [1] فیصلہ کادن کیا ہے:یعنی کتنا ہی سوچو اور غور کرو، پھر بھی اس ہولناک دن کی پوری کیفیت سمجھ میں نہیں آسکتی بس مختصرًا اتنا سمجھ لو کہ اس دن جتنے رشتے ناتے خویشی اور آشنائی کے ہیں سب نیست و نابود ہو جائیں گے سب نفسی نفسی پکارتے ہونگے۔ کوئی شخص بدون حکم مالک الملک کے کسی کی سفارش نہ کرسکے گا۔ عاجزی چاپلوسی، اور صبر و استقلال کچھ کام نہ دیگا۔ الا من رحم اللہ ۔
  • [2] اس دن صرف اسی کا حکم چلے گا:یعنی دنیا میں جس طرح بادشاہ کا حکم رعیت پر، ماں باپ کا اولاد پر، اور آقا کا نوکر پر جاری ہوتا ہے اس دن یہ سب حکم ختم ہو جائیں گے اور اُس شہنشاہ مطلق کے سوا کسی کو دم مارنے کی قدرت نہ ہو گی، تنہا بلاشرکت غیرے ظاہرًا و باطنًا اُسی کا حکم چلے گا۔ اور سارے کام حسًّا و معنًا اکیلے اُسی کے قبضہ میں ہونگے۔