Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Mutaffifin — Ayah 26

83:26
خِتَٰمُهُۥ مِسۡكٞۚ وَفِي ذَٰلِكَ فَلۡيَتَنَافَسِ ٱلۡمُتَنَٰفِسُونَ ٢٦
جسکی مہر جمتی ہے مشک پر1 اور اُس پر چاہیے کہ ڈھکیں ڈھکنے والے2
Footnotes
  • [1] مُشک کی مُہر:جیسے دنیا میں مہر لاکھ یا مٹی پر جمائی جاتی ہے وہاں کی مٹی مشک ہے اسی پر جمائی جائیگی شیشہ ہاتھ میں لیتے ہی دماغ معطر ہو جائیگا۔ اور اخیر تک خوشبو مہکتی رہے گی۔
  • [2] ٹوٹ پڑنے والے اس شراب پر ٹوٹ پڑیں:یعنی دنیا کی ناپاک شراب اس لائق نہیں کہ بھلے آدمی اس کی طرف رغبت کریں۔ ہاں یہ شراب طہور ہے جس کے لئے لوگوں کو ٹوٹ پڑنا چاہیئے اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش ہونی چاہیئے۔