[1]آسمان کو پھٹنے کا حکم ہو گا:یعنی اللہ کی طرف سے جب پھٹنے کا حکم تکوینی ہو گا۔ آسمان اُسکی تعمیل کرے گا اور وہ مقدور و مقہور ہونے کے لحاظ سے اسی لائق ہے کہ بایں عظمت و رفعت اپنے مالک و خالق کے سامنے گردن ڈال دے اور اس کی فرمانبرداری میں ذرا چون وچرا نہ کرے۔