[1]یہ تعلیم حضرت ابراہیم علیہ السلام و موسی علیہ السلام کے صحیفوں میں موجود ہے:یعنی یہ مضمون( قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَکیّٰ سے یہاں تک ) اگلی کتابوں میں بھی مذکور ہے جو کسی وقت منسوخ نہیں ہوا، نہ بدلا گیا۔ اس اعتبار سے اور زیادہ مؤکد ہوگیا۔ (تنبیہ) بعض روایات ضعیفہ میں ہے کہ ابراہیمؑ پر دس صحیفے اور موسیٰؑ پر "توراۃ" کے علاوہ دس صحیفے نازل ہوئے تھے خدا جانے کہاں تک صحیح ہے۔