[1]مختلف مظاہر قدرت:حضرت شاہ عبدالقادرؒ لکھتے ہیں "یعنی اوّل تقدیر لکھی پھر اسی کے موافق دنیا میں لایا" گویا دنیا میں آنے کی راہ بتا دی۔ اور حضرت شاہ عبدالعزیزؒ فرماتے ہیں کہ "ہر شخص کے لئے ایک کمال کا اندازہ ٹھہرایا۔ پھر اس کو وہ کمال حاصل کرنے کی راہ بتلا دی۔ وفیہ اقوال اخرلانطول بذکرہا۔