Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Fajr — Ayah 30

89:30
وَٱدۡخُلِي جَنَّتِي ٣٠
اور داخل ہو میری بہشت میں1
Footnotes
  • [1] نفسِ مطمئنہ کو رضائے حق کی طرف دعوت:یعنی پہلے مجرموں اور ظالموں کا حال بیان ہوا تھا، اب اس کے مقابل ان لوگوں کا انجام بتلاتے ہیں جن کے دلوں کو اللہ کے ذکر اور اس کی طاعت سے چین اور آرام ملتا ہے ان سے محشر میں کہا جائیگا کہ اے نفس آرمیدہ بحق! جس محبوب حقیقی سے تو لو لگائے ہوئے تھا، اب ہر قسم کے جھگڑوں اور خرخشوں سے یکسو ہو کر راضی خوشی اس کے مقام قرب کی طرف چل، اور اس کے مخصوص بندوں کے زمرہ میں شامل ہو اس کی عالیشان جنت میں قیام کر۔ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ مومن کو موت کے وقت بھی یہ بشارت سنائی جاتی ہے۔ بلکہ عارفین کا تجربہ بتلاتا ہے کہ اس دنیا کی زندگی میں بھی ایسے نفوس مطمئنہ اس طرح کی بشارات کا کافی الجملہ حظ اٹھاتے ہیں۔ اللّٰھم انی اسالک نفسًا بک مطمئنۃً تو من بلقائک وترضٰی بقضائک و تقنع بعطائک (تنبیہ) نفس مطمئنہ، نفس امّارہ اور نفس لوّامہ کی تحقیق سورۃ "قیامہ" کے شروع میں دیکھ لی جائے۔