Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Layl — Ayah 21

92:21
وَلَسَوۡفَ يَرۡضَىٰ ٢١
اور آگے وہ راضی ہو گا1
Footnotes
  • [1] حضرت ابوبکر صدیقؓ کی فضیلت وبرتری:یعنی خرچ کرنے سے کسی مخلوق کے احسان کا بدلہ اتارنا مقصود نہیں۔ بلکہ خالص رضاء مولیٰ کی طلب اور دیدار الہٰی کی تمنا میں گھر بار لٹا رہا ہے۔ تو وہ اطمینان رکھے کہ اسے ضرور خوش کر دیا جائیگا اور اس کی یہ تمنا ضرور پوری ہو کر رہیگی۔ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُضِیۡعُ اَجۡرَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ (توبہ۔۱۲۰)۔ (تنبیہ) اگرچہ مضمون آیات کا عام ہے۔ لیکن روایات کثیرہ شاہد ہیں کہ ان آخری آیات کا نزول سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ کی شان میں ہوا۔ اور یہ بہت بڑی دلیل ان کی فضیلت و برتری کی ہے زہے نصیب اس بندے کے جس کے اتقیٰ ہونے کی تصدیق آسمان سے ہو۔ اِنَّ اَکۡرَمَکُمۡ عِنۡدَ اللّٰہِ اَتۡقٰکُمۡ (الحجرات۔۱۳) اور خود حضرت حق سے اس کو وَلَسَوْفَ یَرْضٰی کی بشارت سنائی جائے۔ فی الحقیقت حضرت ابوبکر صدیقؓ کے حق میں وَلَسَوْفَ یَرْضٰی کی بشارت ایک انعکاس ہے اس بشارت عظمٰی کا جو آگے نبی کریم ﷺ کے حق میں آرہی ہے وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی ۔