[1]اللہ کے احسانات کی تذکیر کیجیے:محسن کے احسانات کا بہ نیت شکرگزاری (نہ بقصد فخرو مباہات) چرچا کرنا شرعًا محمود ہے۔ لہذا جو انعامات اللہ تعالیٰ نے آپ پر فرمائے ان کو بیان کیجیے۔ خصوصًا وہ نعمت ہدایت جس کا ذکر وَوَجَدَکَ ضَآلًّافَھَدٰی میں ہوا۔ اس کا لوگوں میں پھیلانا اور کھول کھول کر بیان کرنا تو آپ کا فرض منصبی ہے۔ شاید آپ کے ارشادات وغیرہ کو جو حدیث کہا جاتا ہے۔ وہ اسی لفظ فَحَدِّثْ سے لیا گیا ہو۔ واللہ اعلم۔