[1]یتیموں کی دل جوئی کرو:بلکہ اس کی خبر گیری اور دلجوئی کر۔ جس طرح تم کو یتیمی کی حالت میں اللہ تعالیٰ نے ٹھکانا دیا۔ تم دوسرے یتیموں کو ٹھکانا دو۔ اسی طرح کے مکارم اخلاق اختیار کرنے سے بندہ اللہ کے رنگ میں رنگا جاتا ہے۔ صبغۃ اللہ ومن احسن من اللہ صبغۃ حدیث میں آپ ﷺ نے فرمایا انا و کافل الیتیم کھا تین واشارالی السبابۃ والوسطیٰ ۔