Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Ash-Sharh — Ayah 3

94:3
ٱلَّذِيٓ أَنقَضَ ظَهۡرَكَ ٣
جس نے جھکا دی تھی پیٹھ تیری1
Footnotes
  • [1] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بوجھ اتار دیا:وحی کا اترنا اوّل سخت مشکل تھا۔ پھر آسان ہو گیا۔ یامنصب رسالت کی ذمہ داریوں کو محسوس کرکے خاطر شریف پر گرانی گزرتی ہو گی۔ وہ رفع کر دی گئ۔ یا "وزر" سے وہ امور مباحہ مراد ہوں جو گاہ بگاہ آپ قرین حکمت و صواب سمجھ کر کر لیتے تھے اور بعد میں ان کا خلاف حکمت یا خلاف اولٰی ہونا ظاہر ہوتا تھا اور آپ ﷺ بوجہ علوّ شان اور غایت قرب کے اس سے ایسے ہی مغموم ہوتے تھے جس طرح کوئی گناہ سے مغموم ہوتا ہے۔تو اس آیت میں ان پر مواخذہ نہ ہونے کی بشارت ہوئی۔ کذارُوی عن بعض السلف۔ اور حضرت شاہ عبدالعزیزؒ لکھتے ہیں کہ آپ کی ہمت عالی اور پیدائشی استعداد جن کمالات و مقامات پر پہنچنے کا تقاضا کرتی تھی۔ قلب مبارک کو جسمانی ترکیب یا نفسانی تشویشات کی وجہ سے ان پر فائز ہونا دشوار معلوم ہوتا ہوگا۔ اللہ نے جب سینہ کھول دیا اور حوصلہ کشادہ کر دیا وہ دشواریاں جاتی رہیں اور سب بوجھ ہلکا ہوگیا۔