Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Ash-Sharh — Ayah 6

94:6
إِنَّ مَعَ ٱلۡعُسۡرِ يُسۡرٗا ٦
البتہ مشکل کے ساتھ آسانی ہے1
Footnotes
  • [1] مشکل کے بعد آسانی ہے:یعنی اللہ کی رضا جوئی میں جو سختیاں آپ ﷺ نے برداشت کیں اور رنج و تعب کھینچے۔ ان میں سے ہر ایک سختی کے ساتھ کئ کئ آسانیاں ہیں۔ مثلًا حوصلہ فراخ کر دینا جس سے ان مشکلات کا اٹھانا سہل ہوگیا۔ اور ذکر کا بلند کرنا، جس کا تصور بڑی بڑی مصیبتوں کے تحمل کو آسان کر دیتا ہے۔ یا یہ مطلب ہے کہ جب ہم نے آپ کو روحانی راحت دی اور روحانی کلفت رفع کر دی جیسا کہ اَلَمْ نَشْرَحْ الخ سے معلوم ہوا تو اس سے دنیوی راحت و محنت میں بھی ہمارے فضل و کرم کا امیدوار رہنا چاہیئے ہم وعدہ کرتے ہیں کہ بیشک موجودہ مشکلات کے بعد آسانی ہونے والی ہے اور تاکید مزید کے لئے پھرکہتے ہیں کہ ضرور موجودہ سختی کے بعد آسانی ہو کر رہے گی۔ چنانچہ احادیث وسیر سے معلوم ہو چکا کہ وہ سب مشکلات ایک ایک کرکے دور کر دی گئیں۔ اور ہر ایک سختی اپنے بعد کئ کئ آسانیاں لے کر آئی۔ اب بھی عادۃ اللہ یہی ہے کہ جو شخص سختی پر صبر کرے اور سچے دل سے اللہ پر اعتماد رکھے اور ہر طرف سے ٹوٹ کر اسی سے لو لگائے اسی کے فضل و رحمت کا امیدوار رہے، امتداد زمانہ سے گھبرا کر آس نہ توڑ بیٹھے ضرور اللہ اس کے حق میں آسانی کرے گا۔ ایک طرح کی نہیں، کئ طرح کی وافی الحدیث لن یغلب عسرٌ یسرین وفیہ ایضًا لوجاءالعسرفدخل ھٰذا الجحرلجاء الیسر حتّٰی یدخل علیہ فیخرجہ ۔