Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah At-Tin — Ayah 1

95:1
وَٱلتِّينِ وَٱلزَّيۡتُونِ ١
قسم انجیر کی اور زیتون کی1
Footnotes
  • [1] انجیر اور زیتون کی قسم:انجیر اور زیتون دونوں چیزیں نہایت کثیر المنافع اور جامع الفوائد ہونے کی وجہ سے انسان کی حقیقت جامعہ کے ساتھ خصوصی مشابہت رکھتی ہیں۔ اسی لئے لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِیۡۤ اَحۡسَنِ تَقۡوِیۡمٍ کے مضمون کو ان دونوں قسم سے شروع کیا۔ اور بعض محققین کہتے ہیں کہ یہاں التِّیْنِ اورالزَّیْتُوْنِ سے دو پہاڑوں کی طرف اشارہ ہے جن کے قریب "بیت المقدس" واقع ہے۔ گویا ان درختوں کی قسم مقصود نہیں۔ بلکہ اُس مقام مقدس کی قسم کھائی ہے جہاں یہ درخت بکثرت پائے جاتے ہیں اور وہی مولدومبعث حضرت مسیح علیہ الصلٰوۃ والسّلام کا ہے۔