Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah At-Tin — Ayah 3

95:3
وَهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ ٱلۡأَمِينِ ٣
اور اُس شہر امن والے کی1
Footnotes
  • [1] طور سیناء: طُوْرِ سِیْنِیْنَ یا "طورسینا" وہ پہاڑ ہے جس پر حضرت موسٰیؑ کو اللہ تعالیٰ نے شرف ہمکلامی بخشا۔ اور "امن والا شہر" مکہ معظمہ ہے جہاں سارے عالم کے سردار حضرت محمد رسول ﷺ مبعوث ہوئے اور اللہ کی سب سے بڑی اور آخری امانت (قرآن کریم) اوّل اسی شہر میں اتاری گئ۔ تورات کے آخر میں ہے "اللہ طور سیناء سے آیا اور ساعیر سے چمکا (جو بیت المقدس کا پہاڑ ہے) اور فاران سے بلند ہو کر پھیلا"۔ (فاران مکہ کے پہاڑ ہیں)۔