Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-'Alaq — Ayah 1

96:1
ٱقۡرَأۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلَّذِي خَلَقَ ١
پڑھ اپنے رب کے نام سے1 جو سب کا بنانے والا ہے2
Footnotes
  • [1] یعنی جس نے سب چیزوں کو پیدا کیا، کیا وہ تم میں صفت قرأۃ پیدا نہیں کر سکتا۔
  • [2] سب سے پہلی نازل ہونے والی آیات:یہ پانچ آیتیں ( اِقْرَاْ سے مَالَمْ یَعْلَمْ تک) قرآن کی سب آیتوں اور سورتوں سے پہلے اتریں۔ آپ ﷺ "غارحراء" میں خدائے واحد کی عبادت کر رہے تھے کہ اچانک حضرت جبریلؑ وحی لے کر آئے اور آپ ﷺ کو کہا اِقْرَاْ (پڑھیے) آپ ﷺ نے فرمایا ماانا بقاریٍٔ (میں پڑھا ہوا نہیں) جبریلؑ نے کئی بار آپ ﷺ کو زور زور سے دبایا، اور بار بار وہی لفظ اِقْرَاْ کہا۔ آپ ﷺ وہی ماانا بقاریٍٔ جواب دیتے رہے۔ تیسری مرتبہ جبریلؑ نے زور سے دبا کر کہا اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّکَ الخ یعنی اپنے رب کے نام کی برکت اور مدد سے پڑھیے۔ مطلب یہ ہے کہ جس رب نے ولادت سے اس وقت تک آپ ﷺ کی ایک عجیب اور نرالی شان سے تربیت فرمائی جو پتہ دیتی ہے کہ آپ ﷺ سے کوئی بڑا کام لیا جانیوالا ہے کیا وہ آپ ﷺ کو ادھر میں چھوڑ دے گا؟ ہر گز نہیں۔ اسی کے نام پر آپ ﷺ کی تعلیم ہو گی جس کی مہربانی سے تربیت ہوئی ہے۔