Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Az-Zalzalah — Ayah 6

99:6
يَوۡمَئِذٖ يَصۡدُرُ ٱلنَّاسُ أَشۡتَاتٗا لِّيُرَوۡاْ أَعۡمَٰلَهُمۡ ٦
اُس دن ہو پڑیں گے لوگ طرح طرح پر1 کہ اُنکو دکھا دیے جائیں اُنکے عمل2
Footnotes
  • [1] لوگوں کی مختلف جماعتیں:یعنی اس روز آدمی اپنی قبروں سے میدانِ حشر میں طرح طرح کی جماعتیں بن کر حاضر ہونگے۔ ایک گروہ شرابیوں کا ہوگا، ایک زانیوں کا ایک ظالموں کا، ایک چوروں کا ۔ وعلی ہذاالقیاس۔ یا یہ مطلب ہے کہ لوگ حساب سے فارغ ہو کر لوٹیں گے تو کچھ جماعتیں جنتی اور کچھ دوزخی ہو کر جنت اور دوزخ کی طرف چلی جائیں گی۔
  • [2] لوگوں کو ان کے اعمال دکھائے جائینگے:یعنی میدان حشر میں ان کے عمل دکھلا دیے جائیں گے، تا بدکاروں کو ایک طرح کی رسوائی اور نیکو کاروں کو ایک قسم کی سرخروئی حاصل ہو یا ممکن ہے اعمال کے دکھلانے سے ان کے ثمرات و نتائج کا دکھلانا مراد ہو۔