Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Humazah — Ayah 4

104:4
كـَلَّاۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِي ٱلۡحُطَمَةِ ٤
ہرگز نہیں، وہ شخص تو چَکنا چُور کر دینے والی1 جگہ میں پھینک دیا جائے گا۔2
Footnotes
  • [1] اصل میں لَیُنْبَذَنَّ فرمایا گیا ہے ۔ نَبْذ عربی زبان میں کسی چیز کو بے وقعت اور حقیر سمجھ کر پھینک دینے کے لیے بولا جاتا ہے ۔ اِس سے خود بخود یہ اشارہ نکلتا ہے کہ اپنی مال داری کی وجہ سے وہ دنیا میں اپنے آپ کو بڑی چیز سمجھتا ہے، لیکن قیامت کے روز اُسے حقارت کے ساتھ جہنّم میں پھینک دیا جائے گا۔
  • [2] اصل میں لفظ حُطَمَہ استعمال کیا گیا ہے  جو حَطْم سے ہے ۔ حَطْم کے معنی توڑنے، کچل دینے اور ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالنے کے ہیں۔ جہنّم کا یہ نام اس لیے رکھا گیا ہے کہ جو چیز بھی اُس میں پھینکی جائے گی اُسے وہ اپنی گہرائیوں اور اپنی آگ کی وجہ سے توڑ کر رکھ دے گی۔