Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

A translation of every ayah of the Quran in Urdu.

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Fil — Ayah 5

105:5
فَجَعَلَهُمۡ كَعَصۡفٖ مَّأۡكُولِۭ ٥
پھر اُن کا یہ حال کر دیا  جیسے جانوروں کا کھایا ہوا بھوسا۔1
Footnotes
  • [1] اصل الفاظ ہیں کَعَصْفٍ مَّاْکُوْلٍ۔ عَصْف کا لفظ سُورۂ رحمان آیت 12 میں آیا ہے: ذُوالْعَصْفِ وَ الرَّیْحَانِ، ”اور غلّہ بھُوسے اور دانے والا“۔ اس سے معلوم ہوا کہ عَصْف کے معنی اُس چھلکے کے ہیں جو غلّے کے دانوں پر ہوتا ہے اور جسے کسان دانے نکال کر پھینک دیتے ہیں ، پھر جانور اُسے کھاتے  بھی ہیں، اورکچھ ان کے چَبانے کے دوران میں گِرتا بھی جاتا ہے، اور کچھ ان کے پاؤں تلے روندا بھی جاتا ہے۔