Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Mu'minun — Ayah 52

23:52
وَإِنَّ هَٰذِهِۦٓ أُمَّتُكُمۡ أُمَّةٗ وَٰحِدَةٗ وَأَنَا۠ رَبُّكُمۡ فَٱتَّقُونِ ٥٢
اور یہ تمہاری اُمّت ایک ہی اُمّت ہے اور میں تمہارا ربّ ہوں ، پس مجھی سے ڈرو۔1
Footnotes
  • [1] ”تمہاری اُمت ایک ہی اُمت ہے“،  یعنی تم ایک ہی گروہ کے لوگ ہو۔”امت“ کا لفظ اُس مجموعہ افراد پر بولاجاتا ہے جو کسی اصلِ مشترک پر جمع ہو۔ انبیاء چونکہ اختلافِ زمانہ و مقام کے باوجود ایک عقیدے ، ایک دین اور ایک دعوت پر جمع تھے، اس لیے فرمایا گیا کہ ان سب کی ایک ہی اُمّت ہے۔ بعد کا فقرہ  خود بتا رہا ہے کہ وہ اصل مشترک کیا تھی جس پر سب انبیاء جمع تھے۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو البقرہ، آیات 13۰ تا 133 – 213۔ آل عمران، 19 – 2۰ – 33 – 34 – ۶4 – 79 تا 85۔ النساء، 15۰ تا 152۔ الاعراف 59 – ۶5 – 73 – 85۔ یوسف، 37 تا 4۰۔ مریم، 49 تا 59۔ الانبیاء، 71 تا 93۔