Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Mu'minun — Ayah 87

23:87
سَيَقُولُونَ لِلَّهِۚ قُلۡ أَفَلَا تَتَّقُونَ ٨٧
یہ ضرور کہیں گے اللہ1۔ کہو، پھر تم ڈرتے کیوں نہیں؟2
Footnotes
  • [1] یعنی، پھر کیوں تمہیں اُس سے بغاوت کرتے اور  اُس کے سوا  دوسروں کی بندگی کرتے ہوئے ڈر نہیں لگتا؟ اور کیوں تم  کو یہ خوف لاحق نہیں ہوتا کہ آسمان و زمین کے فرمانروا نے اگر کبھی ہم سے حساب لیا تو  ہم کیا جواب دیں گے؟
  • [2] اصل میں لفظ  لِلہ  استعمال ہوا ہے ، یعنی”یہ سب چیزیں بھی اللہ کی ہیں“۔ ہم نے ترجمے میں محض اُردو زبان کے حُسنِ کلام کی خاطر وہ اسلوب اختیار کیا ہے۔