Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Ash-Shu'ara — Ayah 192

26:192
وَإِنَّهُۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ١٩٢
1 یہ ربّ العالمین کی نازل کردہ چیز ہے۔2
Footnotes
  • [1]

     تاریخی بیان ختم کر کے اب سلسلہ کلام اسی مضمون کی طرف پھرتا ہے جس سے سورۃ کا آغاز فرمایا گیا تھا۔ اس کو سمجھنے کے لیے ایک دفعہ پھر پلٹ کر پہلے رکوع کو دیکھ لینا چاہیے۔

  • [2]

     یعنی یہ ’’ کتاب مبین ‘‘ جس کی آیات یہاں سنائی جا رہی ہیں ، اور یہ ’’ذکر ‘‘ جس سے لوگ منہ موڑ رہے ہیں کسی انسان کی من گھڑت چیز نہیں ہے ، اسے محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے خود تصنیف نہیں کر لیا ہے ، بلکہ   یہ رب العالمین کی نازل کردہ ہے۔