Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Qasas — Ayah 43

28:43
وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا مُوسَى ٱلۡكِتَٰبَ مِنۢ بَعۡدِ مَآ أَهۡلَكۡنَا ٱلۡقُرُونَ ٱلۡأُولَىٰ بَصَآئِرَ لِلنَّاسِ وَهُدٗى وَرَحۡمَةٗ لَّعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُونَ ٤٣
پچھلی نسلوں کو ہلاک کرنے کے بعد ہم نے موسیٰؑ کو کتاب عطا کی، لوگوں کے لیے بصیرتوں کا سامان بنا کر ، ہدایت اور رحمت بنا کر، تاکہ شاید لوگ سبق حاصل کریں۔1
Footnotes
  • [1] یعنی پچھلی نسلیں جب انبیائے سابقین کی تعلیمات سے رو گردانی کا برا نتیجہ بھگت چکیں، اور ان کاآخری انجام وہ کچھ ہو چکا جوفرعون اور اس کے لشکروں نے دیکھا، تو اس کے بعد موسیٰؑ کو کتاب عطا کی گئی تا کہ انسانیت کا ایک نیا دور شروع ہو۔