Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-'Ankabut — Ayah 11

29:11
وَلَيَعۡلَمَنَّ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَلَيَعۡلَمَنَّ ٱلۡمُنَٰفِقِينَ ١١
اور اللہ کو تو ضرور یہ دیکھنا ہی ہے کہ ایمان لانے والے کون ہیں اور منافق کون۔1
Footnotes
  • [1] یعنی اللہ  آزمائش کے مواقع اسی لیے بار بار لاتا ہے  تا کہ مومنوں کے ایمان اور منافقوں کے نفاق کا حال کھل جائے اور جس کے اندر جو کچھ بھی چھپا ہو ا ہے وہ سامنے آجائے۔ یہی بات سورۂ آل ِ عمران میں فرمائی گئی ہے کہ مَا کَانَ اللہُ لِیَذَرَ الْمُؤْ مِنِیْنَ عَلیٰ مَآ اَنْتُمْ عَلَیْہ  حَتّٰی یَمِیْزَ الْخَبِیْثَ مِنَ الطَّیِّبِ  (آیت 179)۔ ”اللہ مومنوں کو ہر گز اس حالت میں رہنے دینے والا نہیں ہے جس میں تم اِس وقت ہو (کہ صادق الایمان اور منافق سب ملے جلے ہیں)۔ وہ پاک لوگوں کو ناپاک لوگوں سے الگ نمایاں کر کے رہے گا۔“