Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-'Ankabut — Ayah 37

29:37
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَتۡهُمُ ٱلرَّجۡفَةُ فَأَصۡبَحُواْ فِي دَارِهِمۡ جَٰثِمِينَ ٣٧
مگر انہوں نے اسے جھُٹلا دیا۔1 آخر کار ایک سخت زلزلے نے انہیں آلیا اور وہ اپنے گھروں میں2 پڑے کے پڑے رہ گئے
Footnotes
  • [1] گھر سے مراد وہ پورا علاقہ ہے جس میں یہ قوم رہتی تھی۔ ظاہر ہے کہ جب ایک پوری قوم کا ذکر ہو رہا ہو تو اس کا گھر اس کا ملک ہی ہو سکتا ہے۔
  • [2] یعنی اس بات کو تسلیم نہ کیا  کہ حضرت شعیب ؑ اللہ کے رسول ہیں، اور یہ تعلیم جو وہ دے رہے ہیں یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اور اس کو نہ ماننے کا نتیجہ انہیں عذاب ِ الہٰی کی شکل میں بھگتنا ہو گا۔