Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Ar-Rum — Ayah 15

30:15
فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ فَهُمۡ فِي رَوۡضَةٖ يُحۡبَرُونَ ١٥
جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں وہ ایک باغ میں1 شاداں و فرحاں رکھے جائیں گے۔2
Footnotes
  • [1] اصل میں لفظ یُحْبَرُوْنَ استعمال ہوا ہے جس کے مفہوم میں مسرّت، لذت، شان و شوکت اور تکریم کے تصوّرات شامل ہیں۔ یعنی وہاں بڑی عزّت کے ساتھ رکھے جائیں گے، خوش و خرم رہیں گے اور ہر طرح کی لذتوں سے شاد کام ہوں گے۔
  • [2] ”ایک باغ“ کا لفظ یہاں اُس باغ کی عظمت و شان کا تصوّر  دلانے کے لیے استعمال  ہو ا ہے۔ عربی زبان کی طرح اردو میں بھی یہ اندازِ بیان اس غرض کے لیے معروف ہے ۔ جیسے کوئی شخص کسی کو ایک بڑا اہم کام کرنے  کو کہے اور اس کے ساتھ یہ کہے کہ تم نے یہ کام اگر کر دیا تو میں تمہیں  ”ایک چیز“ دوں گا، تو اس سے مراد  یہ نہیں ہوتی کہ وہ چیز عدد کے لحاظ سے ایک ہو گی، بلکہ اس سے مقصود یہ ہوتا ہے کہ اس کے انعام میں  تم کو ایک بڑی قیمتی چیز دوں  گا جسے پا کر تم نہال ہو جاؤ گے۔