Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Luqman — Ayah 22

31:22
۞ وَمَن يُسۡلِمۡ وَجۡهَهُۥٓ إِلَى ٱللَّهِ وَهُوَ مُحۡسِنٞ فَقَدِ ٱسۡتَمۡسَكَ بِٱلۡعُرۡوَةِ ٱلۡوُثۡقَىٰۗ وَإِلَى ٱللَّهِ عَٰقِبَةُ ٱلۡأُمُورِ ٢٢
جو شخص اپنے آپ کو اللہ کے حوالہ  کر دے1 اور عملاً وہ نیک ہو2 ،  اس نے فی الواقع  ایک بھروسے کے قابل سہارا تھام لیا3 ، اور سارے معاملا ت کا آخری فیصلہ اللہ ہی کے ہاتھ ہے
Footnotes
  • [1] یعنی نہ اس کو اس بات کا کوئی خطرہ کہ اسے غلط رہنمائی ملے گی، نہ ا س بات کا کوئی اندیشہ کہ خدا کی بندگی کر کے اس کا انجام خراب ہو گا۔
  • [2] یعنی ایسا نہ ہو کہ زبان سے تو وہ حوالگی و سپردگی کا اعلان کر دے مگر عملاً وہ رویہ اختیار نہ کرے جو خدا کے ایک مطیع فرمان بندے کا ہونا چاہیے ۔
  • [3] یعنی پوری طرح اپنے آپ کو اللہ کی بندگی میں دے دے ۔ اپنی کوئی چیز اس کی بندگی سے مستثنیٰ کر کے نہ رکھے ۔ اپنے سارے معاملات اس کے سپرد کر دے اور اسی کی دی ہوئی ہدایات کو اپنی پوری زندگی کاگ قانون بنائے ۔