Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Qalam — Ayah 14

68:14
أَن كَانَ ذَا مَالٖ وَبَنِينَ ١٤
اِس بنا پر کہ وہ بہت مال و اولاد رکھتا ہے۔1
Footnotes
  • [1] اس فقرے کا تعلق اُوپر کے سلسلہ کلام سے بھی ہوسکتا ہے اور بعد کے فقرے سے بھی ۔ پہلی صورت میں مطلب یہ ہوگا کہ ایسے آدمی کو دھونس اس بنا پر قبول نہ کرو کہ وہ بہت مال اولاد رکھتا ہے۔ دوسری صورت میں معنی یہ ہوں گے کہ بہت مال اولاد والا ہونے کی بنا پر وہ مغرور ہو گیا ہے، جب ہماری آیات اُس کو سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ اگلے وقتوں کے افسانے ہیں۔