Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Haqqah — Ayah 5

69:5
فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهۡلِكُواْ بِٱلطَّاغِيَةِ ٥
تو ثمود ایک سخت حادثہ1 سے ہلاک کیے گئے
Footnotes
  • [1] سورہ اعراف ، آیت 78 میں اس کو الرّجْفہ (زبردست زلزلہ)کہا گیا ہے۔ سورہ ہود ، آیت 67 میں اس کے لیے الصَّیْحَہ (زور کے دھماکے)کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ سورہ حٰم السجدہ، آیت ١7 میں فرمایا گیا ہے کہ ان کو صَاعِقَةُ الْعَذَاب (عذاب کے کڑکے) نے آلیا۔ اور یہاں اُسی عذاب کو الطَّاغیہ (حد سے زیادہ سخت حادثہ)سے تعبیر فرمایا گیا ہے۔ یہ ایک ہی واقعہ کی مختلف کیفیات کا بیا ن ہے۔